ہندوستان اولمپک کے پانچ دعویداروں میں شامل

   

نئی دہلی : ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ ریولانٹ اولٹ مانس نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو جولائی۔ اگست میں منعقد شدنی ٹوکیو اولمپک میں میڈل کے پانچ دعویدار ممالک میں منتخب کیا ہے۔ ہاکی دی چرچا میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹوکیو میں ٹیم کی ذہنی صلاحیت اور طاقت اسے میڈل کے حصول کیلئے دعویداروں میں شامل کرے گی۔