ہندوستان بہترین پڑوسی تعلقات پاکستان کے چاہتا ہے۔ ایم ای اے

,

   

نئی دہلی۔پاکستان کے ساتھ بحال پڑوسی تعلقات کاہندوستان خواہاں ہیں بشرطیکہ اسلام آبا کو دہشت گردی کے خلاف قابل اعتماد‘

قابل تصدیق اور ناقابل واپسی اقدام اٹھاکر ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا‘ جمعرات کے روز مرکز ی مملکتی وزیر برائے خارجی امور وی مرلی دھرن نے یہ بات کہی ہے

راجیہ سبھا میں سوال کاجواب
پاکستان کے تئیں ہندوستان کی موجودہ خارجی پالیسی کے متعلق راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے منسٹرنے کہاکہ ”ہندوستان بحال پڑوسی تعلقات پاکستان کے ساتھ چاہتا ہے مگر اسلام آباد کو چاہئے اس کو بنانے کے لئے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس‘

قابل اعتماد اقداما ت اٹھائے اور کسی بھی زوایہ سے ہندوستان کے خلاف سرحد پار سے دہشت گردی کے استعمال کو قابو میں کرے“۔

ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے جواب میں دہشت گردی پر اٹھائے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ”حکومت کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پاکستان سے پھیلائی جانے والی دہشت گردی پرعالمی برداری کی توجہہ مبذول کروائی گئی ہے

اور عالمی کمیونٹی نے اس پر تشویش ظاہر کی ہے‘جس میں عالمی سطح پرتسلیم شدہ دہشت گرد تنظیمیں جماعت الدعوۃ‘ لشکر طیبہ‘ جیش محمد‘ حزب المجاہدین وغیرہ کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

اہم شراکت دار ممالک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے لئے استعمال کرنے کاموقع فراہم نہ کرے“

دہشت گردی
انہوں نے مزید کہاکہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی مذمت کو عالمی برداری نے تسلیم کیاہے اور اس کا ثبوت مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کے معاملے کے بعد پیش کئے گئے دستاویزات سے ملتا ہے۔

منسٹر نے مزیدکہاکہ ”تمام قسم کی دہشت گردی اور اس کے منشور‘ دہشت گردی کے تئیں صفر فیصد روداری‘ دہشت گردی کے کسی بھی عمل کی حمایت کو مسترد کرنے‘ دہشت گردی کو مذہب سے الگ کرنے‘تمام انسانیت کا یقین دہشت گردی کے خلاف اتحاد‘جیسے بے شمار امور ہیں جی 20بی آر ائی سی ایس میں مختلف ممالک کے درمیان میں ہوئی دوطرفہ بات چیت میں سامنے ائے ہیں“۔