ہندوستان سیاحوں کیلئے خطرناک ترین ملک ، امریکی جریدہ

   

واشنگٹن:امریکی جریدہ سوفٹسٹ نے ہندوستان کو سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔ سروے کے مطابق ہندوستان میں سیاحوں پر حملے اور ہراسگی معمول بن چکے ہیں اور اقلیتوں پر تشدد اور مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔ رپورٹ میں سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئے دن اقلیتوں پر مظالم کی وجہ سے وہ ہندوستان کا رخ کرنے سے گریز کریں، حال ہی میں ایک خاتون یوٹیوبر کو ممبئی میں لائیو سٹریم کے دوران سڑک پر سرعام ہراسگی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔رپورٹ میں ہندوستان میں صفائی ستھرائی اور غذائی معیار بھی انسانی صحت کے لیے ناقص قرار دیا گیا ہے۔ ہندوستان کی 1 ارب 30کروڑ کی آبادی انتہائی غریب ہے جبکہ دولت صرف چند خاندانوں کے ہاتھوں میں ہے۔