ہندوستان سے آنے والے شہریوں پر سعودی عرب کی پابندی

,

   

ریاض ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وباء سے متاثرہ افراد میں اضافہ کے بعد احتیاطی اقدامات شروع کئے ہیں اور کئی ممالک پر سفری پابندی عائد کردی ہیں ۔ سعودی عرب سے ہندوستان جانے اور ہندوستان سے سعودی عرب آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ یوروپی یونین ممالک پر بھی پابندی ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے شہری بھی سعودی عرب نہیں آسکیں گے ۔ کورونا وائرس کے وباء کا خوف تیزی سے بڑھتا جارہا ہے ۔ ہندوستان اور فلپائنی شہریوں کی بڑی تعداد سعودی عرب میں شعبہ صحت میں کام کرتی ہے ۔ ڈاکٹرس ، نرس اور نیم طبی عملہ میں ہندوستانی اور فلپائنی شہریوں کی اکثریت زیادہ ہے ۔ اسی لئے حکومت سعودی عرب نے شعبہ صحت سے وابستہ ان ممالک کے شہریوں کو استثنیٰ دیا ہے ۔ جن شہریوں کے پاس اقامہ ہیں انہیں 72 گھنٹوں کے اندر سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی جائے گی اس کے بعد داخلہ پر سختی سے پابندی عائد کی جائے گی ۔