شیو سینا نے اپنے ترجمان سامنا کے اداریہ میں کہاکہ ”وزیراعظم نریندر مودی کو یہ سب کرنا چاہئے۔ یہ سرجیکل اسٹرائیک کی طرح ہمت کا کام ہے“
ممبئی۔ایسٹر اتوار کے موقع پر پیش ائے دھماکہ کے پیش نظر سری لنکا کے صدر مائتری پالا سری سینا کے ”تمام اقسام کے نقاب پر امتناع“ کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیو سینا کے اداریہ میں چہارشنبہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر زوردیاگیا کہ وہ اس کاروائی پر عمل کرتے ہوئے”قومی مفاد“ میں برقعہ او رحجاب پر امتناع عائد کریں۔
سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے روات جو سامنا کے ایکزیکٹیو ایڈیٹر بھی ہیں نے پارٹی کو تبصرہ سے دور رکھا او رکہاکہ یہ سینا کا ذاتی موقف نہیں ہے۔
بھوپال میں مالیگاؤں بم دھماکوں کی ملزمہ لوک سبھا امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ”قومی مفاد اور سکیورٹی“ میں برقعہ پر امتناع عائد کرنے کا مشورہ دیا۔
ٹھاکر نے کہاکہ ائیر پورٹس پر برقعہ اتارنے کے لئے جب کہاجاتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں کرتا اور روایتیں قومی سکیورٹی کے راستے میں نہیں آتی ہیں۔ انہو ں نے اقلیتی کمیونٹی سے توجہہ دینے کی اپیل کی۔
کہاگیاکہ ”روان کی لنکا“ میں حجاب پر امتناع آیا ہے‘ مذکورہ سامنا کے اداریہ میں استفسار کیاگیا ہے ”یہ یہ رام کی ایودھیا میں بھی ہوگا؟ہم وزیراعظم نریندر مودی سے یہ سوال اس لئے کررہے ہیں کیونکہ آج ان کا دورہ ایودھیامیں طئے ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ ’ہم کب سری لنکا‘ فرانس‘ نیوز لینڈ او ربرطانیہ کی طرح ٹھوس اقدام اٹھائیں گے؟“۔اداریہ میں کہاگیا کہ سری لنکا کے صدر ایم سری سینا نے عوامی مقامات پر حجاب کے استعمال کو جرم قراردیا ہے۔
اداریہ کے مضمون کے مطابق ”سری لنکا کے صدر نے یہ اعلان کیا ہے کہ قومی سکیورٹی کے پیش نظر حجاب پر امتناع عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سری لنکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہندوستان میں برقعہ اور حجاب پر امتناع عائد کرے“