ہندوستان میں روسی سفارت خانہ۔ یوکرین میں 1935ٹن امداد پہنچائی گئی ہے

,

   

نئی دہلی۔ہندوستان میں روسی سفارت خانہ نے کہا کہ کم ازکم 1935ٹن انسانی کارگو پر مشتمل یوکرین میں 237انسانی کاروائیوں بشمول کیف‘ کھارکھیو‘ زاپوروزہیا اور چیرنیگو علاقے میں 22کاروائیاں پہنچائی گئی ہیں اور بنیادی ضرورتوں پر مشتمل امداد پہنچائی گئی ہے اور اسی کے ساتھ ڈانیٹسک اور لوگانسک پیپلز رپبلک 264میں سے بنیادی ضرورتیں‘ ادوایات اور کھانا خود مختار علاقوں کے شہریوں میں پہنچایاگیاہے۔

مذکورہ سفارت خانہ کی جانب سے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ بنیادی ضرورتوں‘ بشمول کھانے کے 240ٹن کیف‘ چیرنیگو علاقوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ انسانی صورتحال یوکرین میں دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے اور بعض شہروں میں خون ریزی جاری ہے انہوں نے مزیدکہاکہ ان مقامات پر انسانی امداد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور 17,000ٹن پہلے پی پہنچ دئے گئے ہیں۔

سفارت خانہ کے عہدیداروں نے ایک بیان میں کہاکہ”کیف کے عہدیداروں کی غلط بیانیوں سے لوگ واقف ہیں‘ اور وہ زمینی حقیقت سے واقف ہیں‘ روسی مصلح دستوں کو مورد الزام ٹہرانے کے لئے یوکرین میڈیا کے ذریعہ دعوی کئے جارہے ہیں کہ روسی دستوں کی جارحیت ہنوزجاری ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ کیف انتظامیہ خود اپنے شہروں کو یرغمال بناکر انہیں بھوکا‘ پیاسا رہنے پر مجبور کررہا ہے“۔

مذکورہ عہدیداروں نے کہاکہ سب سے زیادہ خراب صورتحال مریپولی کی ہے جہاں پر سینکڑوں لوگوں بشمول غیر ملکیوں کے نیشنلسٹ نے یرغمال بنالیاہے اور انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے تو کہ انہیں شہر چھوڑ کر جانے کی کوششوں سے باز رکھا جاسکے۔

بیان میں روسی سفارت خانہ کے حکام نے یوکرین کی جانب سے کی جانے والی کارائیوں میں ملوث افراد کو ”نیونازی“ قراردیاہے۔