ہندوستان میں فرقہ وارانہ نفرت کو ختم کرنے کیلئے شعور بیداری

   

الخبر میں عید ملاپ تقریب ، انڈین سوشیل فورم کی مساعی
الخبر۔ /17 جولائی، ( راست ) انڈین سوشیل فورم دہلی زون کے صدر جناب عبدالعظیم کی سرپرستی میں عید ملاپ تقریب کا اہتمام قطیف کے علاقہ صفوا کے ایک فارم ہاوز میں 15جولائی بروز جمعہ کو کیا گیا۔ اس تقریب کی ذمہ داری جبیل بلاک کے صدر جناب قیصر پاشاہ نقشبندی جن کا تعلق تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے ہے اور الخبر بلاک کے سکریٹری جناب محمد غفران جن کا تعلق اُتر پردیش سے ہے بخوبی انجام دی۔ تقریب کا آغاز 2:30 بجے ہوا ۔ سب سے پہلے مندوبین، انڈین سوشیل فورم کے کیڈر کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے ناموں کے اندراج یعنی رجسٹریشن کا کام شروع ہوا۔ تقریب کیلئے سیکوریٹی کی ذمہ داری دمام بلاک کے صدر جناب محمد بنکری نے انجام دی اور والینٹرس عملے کی ذمہ داری جناب آصف نے انجام دی۔ اس تقریب میں تمام مہمانوں کیلئے تین طرح کے کھیلوں کی ذمہ داری الخبر بلاک کے صدر جناب محمد مہیب اللہ جن کا تعلق بہار سے بخوبی انجام دی۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد تمام مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی اور باضابطہ تقریب کا افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب کیلئے جناب قیصر پاشاہ نقشبندی اور جناب محمد غفران نے مختصر تقریر کی پھر پک اَپ اسپیچ ( برجستہ موضوعات پر ) تقاریر ہوئیں یعنی چھوٹی چٹھیوں میں چند موضوعات دیئے گئے تھے جس میں تمام مہمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔عصر کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ بعد ازاں کھیلوں کے مقابلے شروع ہوئے جس میں تمام مہمانوں نے حصہ لیا۔ مغرب کی نماز کے بعد تیراکی شروع ہوئی اس دوران بھی چائے اور اسناکس مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ چائے کے انتظامات جناب محمد عظیم نے بخوبی انجام دیئے۔ نماز عشاء کے فوری بعد پرتکلف عشائیہ کا انتظام کیا گیا جس کی ذمہ داری جناب عظیم اور جناب عبدالرحمن محمد نے بخوبی انجام دی۔ خواتین کیلئے بھی علحدہ انتظام کیا گیا تھا جہاں کھیل اور بیت بازی کے مقابلے ہوئے۔ عشائیہ کے بعد محفل شعر منعقد ہوئی جس کی نظامت جناب سید منصور شاہ نے کی۔ محفل شعر میں مرزا عتیق بیگ، محسن القماری اور محمد سلیم حسرت نے حصہ لیا۔ رات 11 بجے جناب سید منصور شاہ کے شکریہ پر محفل کا اختتام ہوا۔