ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی کے اعلان اور اسلام فوبیا پر ہندوستانی امریکیوں کا احتجاج۔ امریکہ

,

   

ائی اے ایم سی نے کہاکہ ملک کے 200ملین مسلمانوں کے ساتھ ظلم وزیادتی پر امریکہ خاموش تماشائی بن کر نہیں رہ سکتا
ہندوستانی امریکی مسلم کونسل(ائی اے ایم سی) کی ایک پریس کانفرنس سے جانکاری ملی ہے کہ شا ن رسالت میں گستاخی‘ ہندوستان میں 200ملین مسلمانوں کے ساتھ ظلم وزیادتوں‘ غیرقانونی گرفتاریوں اورغیرقانونی طریقے سے ہندوستان میں مسلمانوں کے مکانات کے ساتھ انہدامی کاروائی کے جواب میں چھ تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے ایک پرامن احتجاج او رجلسہ منعقد کیاجائے گا۔

مذکورہ احتجاج امریکہ کے ہوسٹن میں ہندوستانی سفارت خانہ پر 3.00سے 6.00بجے کیاجائے گا۔ ائی اے ایم سی کی ایک پریس نوٹ میں کہاگیاہے کہ ”ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس عدالت کی مدد سے حکومت ہند اپنے ہی مسلم شہریوں کے خلاف بے رحمانے کاروائی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

محض کچھ ماہ میں مسلمانوں کو قتل کیاگیاہے‘ انہیں غیر قانونی طریقے سے تحویل میں رکھا گیا ہے اور ان کے مکانات کو غیر قانونی منہدم کیاگیا ہے۔و ہی بی جے پی ممبرس برسرعام ٹیلی ویثرن پر شان رسالت ؐ میں گستاخی کررہے ہیں“۔

اس تنظیم نے مزیدکہاکہ مسلم صحافی بھی اپنے کام کی وجہہ سے محفوظ نہیں ہیں اوراپنی صحافت کے ذریعہ اس نفرت کواجاگر کرنے والے مسلمانوں جیل میں قید کردیاجارہا ہے۔ ائی ایم سی کا کہنا ہے کہ ”دی کشمیر والا کے بانی فہد شاہ کوگرفتارکرلیاگیاہے۔

الٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ملک کی ریاست جھارکھنڈ میں 10جون کے روز دو کم عمر مسلم نوجوانوں کو پولیس نے گولی مار کرہلاک کردی‘ جو توہین رسالتؐ پر احتجاج کررہے تھے۔

جون 11کیر وز نامور مسلم جہدکار افرین فاطمہ کے گھر والوں کو گرفتار کرلیاگیاہے او ران کامکان منہدم کردیاگیا ہے“۔

ائی اے ایم سی نے مزیدجانکاری دی ہے کہ ہندوستانی امریکی کمیونٹی برائے ڈلاس‘ اور کیلیفورنیا بھی اس مقصد کے لئے احتجاج کریگی۔ مذکورہ احتجاج کو انڈین امریکی مسلم کونسل(ائی اے ایم سی)‘ اسلام سنٹر برائے نارتھ امریکہ (ائی سی این اے)‘ اسلام سوسائٹمی برائے گریٹر ہوسٹن(ائی ایس جی ایچ)‘ جونسل برائے مریکی اسلامک ریلیشن (سی اے ائی آر)‘ مسلم امریکی سوسائٹی(ایم اے ایس) اور مسلم امہ برائے بارتھ امریکہ(ایم یو این اے)کی جانب سے منعقد کیاجارہا ہے