ہندوستان میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 2503کویڈ کے نئے معاملات اور27اموات درج

,

   

نئی دہلی۔ پیر کے روز وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے جانکاری دی کہ پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان کے اندر2503تازہ کویڈ کے معاملات اور27اموات درج کئے گئے ہیں۔ اتوار کے روز ہندوستان میں 3116نئے کویڈ کے معاملات اور47اموات درج ہوئے تھے۔

وزرات نے یہ بھی جانکاری دی کہ پچھلے27گھنٹوں میں ہونے والے 27اموات کی وجہہ سے مرنے والوں کی جملہ تعداد5,15,877تک پہنچ گئی ہے‘ کیرالا میں 15اموات کی خبر ریاستی محکمہ صحت کے بلیٹن میں دی گئی ہے۔ وزرات نے کہاکہ ملک میں کویڈ 19کے جملہ معاملات کی تعداد4,29,39,494ہے۔

فعال معاملات 36,168برائے 0.08فیصد ہے۔پچھلے24گھنٹوں میں وائر س سے4377لوگ صحت یا ب ہوئے جس کے بعد ملک میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد4,24,41,449تک پہنچ گئی ہے۔

مذکورہ صحت یابی کا تناسب98.72فیصد ہوگیاہے۔

مذکورہ سرکاری تفصیلات میں دیکھاگیاہے کہ پچھلے 24گھنٹوں میں 532232کویڈ کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں مثبت شرح0.47رہی ہے۔ اس کے علاوہ جملہ77.90کروڑ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں ہفتہ واری مثبت شرح0.47فیصد ہے۔

وزرات صحت نے جانکاری دی ہے کہ 180.19کروڑ ٹیکہ خوارکیں اب تک ملک بھر میں چل رہی کویڈ19ٹیکہ مہم کے تحت لگائی گئی ہیں