کویڈ 19سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 3,32,89,579ہے اور اموات4,43,213تک پہنچ گئے ہیں۔
نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے منگل کے روز جانکاری دی ہے کہ پچھلے24گھنٹوں میں ہندوستان میں کویڈ19کے 25,404نئے معاملات اور339اموات درج کئے گئے ہیں۔
ان معاملات میں کیرالا سے کویڈ19کے 15058نئے معاملات اور99اموات پچھلے 24گھنٹوں میں درج کئے گئے ہیں۔کویڈ 19سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 3,32,89,579ہے اور اموات4,43,213تک پہنچ گئے ہیں۔
موجودہ صحت یابی کی شرح97.58فیصد کے ساتھ 37,127مریض پچھلے 24گھنٹوں میں صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد3,24,84,159تک پہنچ گئی ہے۔
درایں اثناء جملہ فعال معاملات ملک میں 3,62,207تک پہنچ گئے ہیں۔ وہیں پچھلے81دنوں سے ہفتہ واری مثبت شرح 3فیصد سے کم 2.07پر رکی ہوئی ہے‘ پچھلے 15دنوں سے یومیہ مثبت شرح تین فیصد سے کم 1.78فیصد رہی ہے۔
کویڈ19معاملات کی جانچ میں تیزی ہندوستان میں لائی گئی ہے جملہ ملک میں ہونے والی جانچ کی اب تک کی تعداد54.44کروڑ ہے۔جاریہ ٹیکہ مہم میں ملک میں اب تک اہل استفادہ کنندگان کو75.22کروڑ ٹیکوں کی خوراک پہنچائی گئی ہے۔
درایں اثناء مرکزی وزیر صحت مانسکھ مانڈاویا نے پیر کے روز 75کروڑسے زائد ٹیکہ ہندوستان میں دئے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
مذکورہ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) ساوتھ ایشیاء علاقے کے دفتر (ایس ای آر آر او) نے بھی کویڈٹیکہ میں تیزی اور 75کروڑ کے نشان کو پار کرنے پر ہندوستان کو مبارکباد پیش کی ہے