ہندوستان میں 1.61لاکھ کویڈ کے معاملات 1733اموات کا اندراج

,

   

مذکورہ یومیہ مثبت شرح 9.26اور ہفتہ واری شرح میں 14.15فیصد درج کی گئی ہے۔
نئی دہلی۔چہارشنبہ کے روزمرکزی وزرات صحت کی جانب سے دی گئی جانکاری کے بموجب ایک دن میں 1,61,386افراد کو جانچ میں مثبت پایاگیا ہے جس کے بعد اب تک ملک میں متاثرین کی جملہ تعداد4.16کروڑ ہوگئی ہے۔

صبح 8بجے دی گئی تفصیلات میں دیکھاگیاہے کہ پچھلے24گھنٹوں کے وقت میں ہونے والی 1733اموات کے ساتھ مذکورہ وباء سے ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد4,97,975تک پہنچ گئی ہے۔

وزرات نے کہاکہ مذکورہ یومیہ مثبت شرح 9.26اور ہفتہ واری شرح میں 14.15فیصد درج کی گئی ہے‘ وہیں ملک میں بازیافت کی شرح 94.60فیصد پر موقف ہے۔

وزرات نے اپنے بیان میں کہاکہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3,95,11,307ہیں وہیں اموات کی شرح1.20فیصد درج کی گئی ہے۔تازہ معاملات کے ساتھ وزرات کے مطابق جملہ متاثرین کی تعداد 4,16,30,885ہوگئی ہے۔

درایں اثناء ملک میں اب تک دئے گئے مخالف کویڈٹیکہ کی تعداد167.29کروڑ ہوگئی ہے۔ہندوستان19ڈسمبر 2020کو ایک کروڑ معاملات کے نشان کو عبور کرلیاتھا۔ پچھلے 4مئی کو 2کروڑ جبکہ 23جون کو 3کروڑ معاملات درج کئے گئے تھے