ہندوستان میں 45209نئے معاملات کے ساتھ کویڈ کے جملہ معاملات90.95تک پہنچ گئے

,

   

مسلسل بارہویں دن بھی متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ کے نیچے رہی ہے۔
نئی دہلی۔ اتوار کے روز محکمہ صحت سے ملی تازہ جانکاری کے بموجب ہندوستان میں کویڈ 19کے45,209تازہ معاملات کے ساتھ متاثرین کی جملہ تعداد 90.95تک پہنچ گئی ہے وہیں صحت یاب ہونے والے کی تعداد85,21,617ہے۔

مرنے والوں کی تعداد 501کو ملاکر 133227ہے وہیں 8بجے صبح پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق جملہ معاملات90.95,806تک پہنچ گئی ہے۔مسلسل بارہویں دن بھی متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ کے نیچے رہی ہے۔

بحال ہو نے والے جملہ معاملات میں اضافہ کے ساتھ85,21,617ہیں جبکہ قومی بحال کا تناسب93.69فیصد ہے وہیں کویڈ19سے مرنے والوں کی تعدادکا تناسب گھٹ کر1.46فیصد ہوگیاہے۔

تفصیلات میں کہاگیاہے کہ سرگرم معاملات یہاں پر 4,40,962ملک میں ہے جو معاملات کی مناسبت سے 4.85فیصد ہے۔ہندوستان نے 7اگست کے روزتک 20لاکھ کویڈ19کے معاملات کا نشانہ پار کرلیا تھا‘جبکہ 23اگست کے روز یہ تیس لاکھ اور 5ستمبر کے روز چالیس لاکھ تک پہنچ گئے تھے۔

ستمبر16کے روز 50لاکھ سے بڑھ گئے‘28ستمبر60‘11اکٹوبر کے روز70لاکھ جبکہ 29اکٹوبر تک 80اور20نومبر تک 90لاکھ سے بڑھ گئے تھے۔

ائی سی ایم آر کے بموجب 13.17کروڑ نمونوں کی 22نومبر تک جانچ کرلی گئی تھی جبکہ ہفتہ تک 1075326نمونوں کی جانچ کرلی گئی تھی