ہندوستان میں 6396کویڈ کے معاملات درج‘ مثبت شرح 0.69فیصد

,

   

نئی دہلی۔ مسلسل کمی کی طرف بڑھتے ہوئے ہندوستان میں جمعہ کے روزوزرات صحت او رخاندانی بہود کی جانکاری کے مطابق 6396 نئے معاملات کے ساتھ کویڈ کی شرح 0.69ہوگئی ہے۔

حکومت کی تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں فعال معاملات69,897درج ہوئے ہیں جو 0.16جملہ معاملات کا شرح تناسب ہے۔

صحت یابی کاتناسب جمعرا ت کے روز98.62فیصد سے بڑھ کر 98.64درج ہوا ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 13450لوگ صحت یاب ہونے کے ساتھ جملہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,23,67,070تک پہنچ گئی ہے۔پچھلے 24گھنٹوں میں ہوئے201اموات کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد5,14,589ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ پچھلے 24گھنٹوں میں 9,23,351نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

ہفتہ واری مثبت شرح 0.90فیصد ہے۔ درایں اثناء ملک بھر میں جاری کویڈ19مخالف ٹیکہ مہم کے تحت اب تک 178.29کروڑ ٹیکوں کی خوارکیں دی گئی ہیں۔ ملک میں ٹیکہ مہم کی شروعات16جنوری 2021 سے ہوئی ہے۔