ہندوستان میں 99فیصدمسلمان پہلے ہندو تھے۔رام دیو

,

   

نئی دہلی۔ یوگا گرو بابا رام دیو نے یہ کہتے ہوئے ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا ہے کہ ”99فیصد جو مسلم ہندوستان میں ہیں انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کیا ہے“۔

انڈیاٹوڈے ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں رام دیو نے ایودھیامتنازعہ معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر رام مندر کی تعمیر کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

رام دیو نے کہاکہ ”نہ صرف ہندو بلکہ بھگوان رام مسلمانوں کے لئے بھی قابل احترام شخصیت ہیں۔

میرا یہ ماننا ہے کہ ہندوستان کے 99فیصد مسلمانوں نے اپنا مذہب تبدیل کیاہے“۔رام دیو نے کہاکہ رام مند ر دنیا کا سب سے خوبصورت مند ر ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ”عیسائیوں کے لئے ویٹکان کیاہے‘ مسلمانوں کے لئے مکہ جو ہے‘ سکھوں کے لئے سنہری گرودوارہ جو ہے‘ وہی ہندوؤں کے لئے ایودھیاہے“۔

اس پر زوردیتے ہوئے کہاکہ دونوں فریقین رام مندر او رمسجد کی تعمیر میں ایک دوسرے کی مدد کریں‘ رام دیو نے کہاکہ ”مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ رام مندر کی تعمیر میں مدد کریں۔

ہندوؤں کو چاہئے کہ وہ نئی مسجد کی تعمیرمیں مسلمانوں کی مدد کریں“۔

ایودھیافیصلے کے بعد نظم ونسق کی برقراری پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ”اب حالات پر نظر ڈالیں۔ فیصلے آنے کے بعد کہیں سے بھی کوئی پتھر نہیں پھینکا گیا۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان آگے بڑھ رہا ہے“