ہندوستان نے کینیڈا کو 10-1 ہرایا‘ کوارٹر فائنل میںداخل

   

کوالالمپور:ہندوستان نے ہفتہ کو کوالالمپور کے بکیت جلیل کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری فیڈریشن انٹرنیشنل ہاکی (FIH ) مینس جونیئر ورلڈ کپ ملائیشیا 2023 کے اپنے تیسرے میچ میں کینیڈا کو 10-1 سے شکست دی۔اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان پول سی ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگیا اور اس نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔آدتیہ ارجن لالگے ، روہت، امندیپ لاکرا ، وشنوکانت، راجندر ، کشواہا سوربھ آننداور اتم سنگھ نے ہندوستان کیلئے گول اسکورکئے۔ کینیڈا کے لیے صرف جوڈ نکلسن نے گول اسکور کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ہندوستان کینیڈا پر 3۔1 سے آگے تھا۔ کپتان اتم نے ہندوستان کو کوارٹر فائنل میں پہنچانے کے لیے دو منٹ باقی رہتے ہوئے 10۔1 سے فتح دلائی۔