ہندوستان نے ہماری خامیوں کو بے نقاب کیا: مورگن

   

احمدآباد : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے کہاکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے مقابلے میں اسپنرس کے لئے سازگار وکٹ پر ہماری ٹیم کی خامیوں کو بے نقاب کیا ہے لیکن اِس سے ورلڈ کپ کی تیاری میں ہمیں فائدہ ہوگا۔ ہندوستان جس نے گزشتہ مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں 5 مقابلوں کی ٹی 20 سیریز کو 1-1 سے برابر کیا اور اس مقابلے میں انگلش ٹیم وکٹ کے سست برتاؤ سے پریشان تھی۔ مورگن نے اعتراف کیا ہے کہ دوسرے مقابلے کے دوران اِن کی ٹیم وکٹ کے سست برتاؤ کے خلاف جدوجہد کرتی رہی۔ انھوں نے کہاکہ پہلے مقابلے کے لئے جو وکٹ استعمال کی گئی تھی اُس کے برعکس دوسرے مقابلے کی وکٹ کافی سست تھی۔