ہندوستان کا دورہ نیوزی لینڈ ٹیم میں اسپنرز کی بھرمار

   

آکلینڈ ۔ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈہوم نے نیوزی لینڈکے دو ٹسٹ میچوں کے ہندوستان کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ ممبئی میں پیدا ہونے والے اعجاز پٹیل ، ولیم سومرویل اور مچل سینٹنر کے ساتھ اسپن اٹیک کی قیادت کریں گے۔ یہ سیریز نیوزی لینڈ کے نئے آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ سائیکل کے آغاز کی نشان دہی کرے گی۔ وہ دفاعی چمپئن ہیں جنہوں نے ساؤتھمپٹن میں افتتاحی ایڈیشن کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دی تھی۔اعجاز اور سومرویل نے 19-2018 میں متحدہ عرب امارات اور سری لنکا میں تین ٹسٹ میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کی اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مجموعی طور پر نیوزی لینڈ نے اسپن شعبہ میں پانچ نام دئے ہیں، جن میں دو آل راؤنڈرز شامل ہیں ۔ غیر معروف راچن رویندرا اورگلین فلپس جو ایک ٹسٹ کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ رویندر اپنے دوسرے ٹسٹ دورے پر ہوں گے، اس سے قبل وہ جون میں انگلینڈ کے دورے کا حصہ تھے۔ٹم ساؤتھی، نیل ویگنر اورکائل جیمیسن فاسٹ بولنگ شعبہ کا حصہ ہیں، جب بولٹ اور ڈی گرانڈہوم نے بائیو ببلز میں مزید وقت کے امکان کی وجہ سے خودکو اس سیریز سے دور کرلیا ہے ۔ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ٹرینٹ نے پہلے ہی اس سال سخت انتظام کردہ تنہائی میں 60 دن کا عرصہ گزارا ہے، جبکہ کولن مئی سے لے کر پاکستان سے حال ہی میں گھر واپس آنے تک باہر ہی رہے ۔دونوں کھلاڑیوں سے بات کرنے سے یہ واضح تھا کہ ان کے لیے بہترین فیصلہ یہ تھا کہ وہ اس ٹسٹ ٹور سے باہر رہیں اور ان کے لیے اس کی بجائے نیوزی لینڈ کے گھریلو سیزن پر توجہ مرکوز کی جائے۔جون میں ڈبلیو ٹی سی فائنل کے بعد بی جے واٹلنگ کی سبکدوشی کے بعد ٹام بلنڈل کو پہلی پسند کا وکٹ کیپر نامزدکیاگیا ہے۔ اسکواڈ کے پاس ڈیون کونوے کی شکل میں وکٹ کیپنگ کا ایک اور کھلاڑی موجود ہے۔سٹیڈ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ کانپور اور ممبئی کے حالات دو ٹیسٹ میچوں کے مقامات، اسپنرز کیلئے سازگار ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا دورہ کرنا کرکٹ کے سب سے بڑے تجربات میں سے ایک ہے اور میں جانتا ہوں کہ ہمارے کھلاڑی واقعی چیلنج کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ کہنا مناسب ہے کہ ہم اسپن کیلئے سازگار حالات کی توقع کر رہے ہیں اور اس شعبے میں بہت سے اختیارات کا ہونا بہت اچھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر کے حالیہ دوروں پر ہمارے اسپنرزکی کامیابی حوصلہ افزا رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ایک بار پھر نمایاں طور پر کام کر سکیں گے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اپنے دورے کا آغاز17 نومبر کو جے پور میں تین ٹی20 مقابلیسے کرے گا۔جس کے بعد پہلا ٹسٹ 25 تا 29 نومبر(کانپور) اور 3 تا 7 دسمبر ممبئی کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
افغانستان کا دورہ آسٹریلیا ملتوی
میلبورن۔ افغانستان کا دورہ آسٹریلیا ملتوی ہوگیا ہے ، جہاں اسے ایک ٹسٹ کھیلنا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ یہ ٹسٹ نومبر کے آخر میں ہوبارٹ میں ہونا تھا۔ افغان کرکٹ بورڈ نے طالبان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائدکر دی ہے ۔ سی اے نے اس کے خلاف یہ فیصلہ کیا ہے ۔ اس کا اشارہ وہ بہت پہلے دے چکے تھے۔ستمبر میں ہی سی اے نے کہا تھاکہ اگر طالبان کے دور حکومت میں خواتین کو کھیلوں میں مساوی شرکت نہیں ملی تو ان کے پاس دورہ ملتوی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ تاہم سی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر افغانستان میں حالات ٹھیک ہیں تو وہ پھر سے اس ٹسٹ کی میزبانی کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ ٹسٹ میچ 2020 میں بھی کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا اور اب پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔