ہندوستان کا نیا نقشہ تیار کرنے اور اس میں پاکستان کے زیرقبضہ علاقوں کو شامل کرنے کی صلاح

,

   

نئی دہلی ۔ 29 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے منگل کو ہندوستان کا نیا نقشہ تیار کرنے کی درخواست کی جس میں پاکستان کے زیر قبضہ علاقے گلگت و بلوچستان کو ہندوستان کی سرزمین قرار دیا جائے ۔ انہوں نے ہا کہ جب ہم اپنے ملک کی سرحدوں کی بات کرتے ہیں تو وہ ہماری سرحد میں نہیں ہوتیں ۔ ہماری سرحدیں تو اس سے بہت دور تک پھیلی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس کی مخالفت کرنے والے افراد کو یکجا کر کے ان سے محبت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔