کوئنس ٹاؤن۔ ہندوستان کو تجربہ کار فاسٹ بولرجھولن گوسوامی کی کمی محسوس ہوئی جن کی غیر موجودگی میں ٹیم منگل کو یہاں خواتین کے دوسرے ونڈے میں نیوزی لینڈ کے خلاف 270 کے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔دیپتی شرما نے 52 رنزکے عوض چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ پونم یادو، راجیشوری گائیکواڈ اور ہرمن پریت کورفی کس ایک وکٹ حاصل کی لیکن وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکیں۔ہندوستان کو جھولن کی کمی محسوس ہوئی کیونکہ پوجا وستراکر اور ڈیبیو کرنے والی سمرن بہادرکی فاسٹ بولروں کیجوڑی نے بہت زیادہ رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔ نوجوان صلاحیت کو موقع دینے کے لیے جھولن کو آرام دیا گیا۔اسٹار اوپنر اسمرتی مندھانا طویل قرنطینہ کی وجہ سے اس میچ میں نہیں کھیل سکیں۔ ہندوستان نے کپتان میتھالی راج (ناٹ آؤٹ 66)، ریچا گھوش (65) اور اوپنر سبینن میگھنا (49) کی اننگز کی بدولت چھ وکٹ پر 270 کا مضبوط اسکور بنایا۔جواب میں نیوزی لینڈ نے امیلیا کیر (ناٹ آؤٹ 119) کی سنچری اور میڈی گرین (52) کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 128 رنز کی بدولت 49 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 273 رنزبناکرکامیابی حاصلکی۔ہندوستاننے نیوزی لینڈ کے اسکور کو نویں اوور میں تین وکٹ پر 55 رنز تک پہنچانے کی اچھی شروعات کی لیکن امیلیا اور گرین نے 24.4 اوور تک کریز پر موجود مہمانوں کی جیت کی امیدوں کو برقرار رکھا۔