ہندوستان کو ہر تیار رہنا چاہیے :لیفٹنٹ جنرل سوریندر ناتھ

   

حیدرآباد۔7مئی(یواین آئی) سابق آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سوریندر ناتھ نے آج کہا ہے کہ آپریشن سندور ایک سوچا سمجھا، منظم اور انتہائی درستگی سے انجام دیا گیا آپریشن ہے ، جس میں کئی ایجنسیوں اور محکموں نے اشتراک کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے اس کارروائی کا جواب دینا مشکل ہوگا کیونکہ نہ تو اس کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور نہ ہی شہری ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے ۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ ہندوستان کو ہر ممکن صورتحال کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔