ہندوستان کی انگلینڈ کیخلاف رنز میں سب سے بڑی کامیابی

   


چینائی۔ ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ میں منگل کے روز317 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر انگلینڈ کے خلاف رنوں کے لحاظ سے اپنی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان کی انگلینڈ کے خلاف گزشتہ سب سے بڑی کامیابی 1986 میں لیڈس میں279 رنز سے تھی ۔ ہندوستان کی رنوں کے لحاظ سے یہ پانچویں سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہندوستان نے رنوں کے لحاظ سے جو چھ سب سے بڑی فتوحات حاصل کی ہے ان میں سے سرفہرست 5 فتوحات ویراٹ کوہلی کی کپتانی میں حاصل کی ہے ۔ ہندوستان کی رنوں کے لحاظ سے 6 سب سے بڑی فتوحات یہ ہیں۔337 بمقابلہ جنوبی افریقہ ، دہلی 201516،321 بمقابلہ نیوزی لینڈ ، اندور 2016/17،320 بمقابلہ آسٹریلیا ، موہالی ،2008/09 ،318 بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، نارتھ ساؤنڈ 2019،317 بمقابلہ انگلینڈ ، چینائی 2020/21،304 بمقابلہ سری لنکا ، گالے 2017۔