ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کا ثبوت، ہم یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے میں کامیاب’: وزیراعظم مودی

   

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کی وجہ سے ہم یوکرین میں پھنسے اپنے شہریوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ پی ایم نے یہ بات اتر پردیش کے سون بھدر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان یوکرین سے اپنے شہریوں کو واپس لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سون بھدر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ‘ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کی وجہ سے ہم یوکرین سے اپنے شہریوں کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔