ادتیہ ناتھ نے کہاکہ اس سال ہم آزاد ی کے 75سا ل مکمل کرلیں گے تو سارے ملک”امرت مہااتسو“ کا مشاہدہ کرے گا
لکھنو۔چیف منسٹر اترپردیش نے منگل کے روز کہاکہ ہندوستان کی طاقت اس کے اتحاد میں ہے او راگرشہریوں کو مذہب‘ ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کیاجاتا ہے تو ملک کمزور ہوجائے گا۔
مذکورہ چیف 9اگست1925میں پیش ائے کاکوری واقعہ کی یاد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے‘ اس واقعہ میں مجاہدین جنگ ازادی نے پیسوں سے بھاری ایک ٹرین کو روک لیاتھا تاکہ اس کو لوٹ کر ہتھیار خریدیں کرسکیں۔
ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ”ہندوستان کی طاقت اس کے اتحاد میں ہے۔ جب 135کروڑ کی آبادی ایک ساتھ پکارے گی‘ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہ صرف باقی رہے گی بلکہ دنیا کی نمائندگی اور رہبری جمہوریت کی ماں کے طور پر بھی کریگی“۔
انہوں نے کہاکہ ”جب ہم مذہب‘ ذات پات‘ رنگ ونسل‘ علاقے اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم ہوجائیں گے‘ یہ صرف ہماری طاقت کو ہندوستان کو بھی کمزور کردیگا‘ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے گا‘ بدامنی اور انتشار کو جنم دے گا‘ جو ملک کی آزادی پر بحران پیدا کردیگا“۔
مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ ہماری بڑا حل کسی بھی صورت میں ملک کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دینا ہے۔
ادتیہ ناتھ نے کہاکہ اس سال ہم آزاد ی کے 75سا ل مکمل کرلیں گے تو سارے ملک”امرت مہااتسو“ کا مشاہدہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ”وزیر اعظم نے ملک کے سامنے ایک ہدف رکھا ہے کہ وہ اگلے 25سالوں میں روڈ میاپ کے متعلق کیسا ہندوستان آزای کے صد سال پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ”اترپردیش نے فیصلہ کیاہے کہ وہ خود اگلے پانچ سالوں میں ایک بڑی معیشت کو طور پرپیش کریگا“۔
کاکوری واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے‘ مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ ہ انقلابی جو ملک کی آزادی کے لئے ہلاک ہوئے ہیں نے ٹرین روکنے کے بعد4679روپئے لئے تھے۔ پنڈت رام پرساد بسمل کی قیادت میں یہ کاکوری واقعہ پیش آیاتھا جس کو گورکھپور جیل میں رکھاگیاتھا۔