ہندوستان کے بشمول 23ممالک سے پروازوں پر لگائی عمان نے روک

,

   

مذکورہ پروازیں اگلے نوٹس تک منسوخ رہیں گے‘ مذکورہ سلطنت کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر کویڈ19سے مقابلے میں یہ اعلان کیاہے۔


دبئی۔ عمان نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خلیجی ممالک کی کوششوں کے حصہ کے طور پر جمعرات کے روز 24ممالک بشمول ہندوستان‘ پاکستان اور بنگلہ دیش سے مسافر پروازوں پر غیرمعینہ مدت کے لئے روک لگانے کااعلان کیاہے۔

مذکورہ پروازیں اگلے نوٹس تک منسوخ رہیں گے‘ مذکورہ سلطنت کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر کویڈ19سے مقابلے میں یہ اعلان کیاہے۔اس میں کہاگیاہے کہ یہ فیصلہ ملک میں کرونا وائرس وباء کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔

اس فہرست میں شامل دیگر ممالک بشمول یوکے‘ لبنان‘ ایران‘ عراق‘ لیبیا‘ برونائی‘ سنگا پور‘ انڈونیشیاء‘ مذکورہ فلپائنس‘ ایتھو پیا‘ سوڈان‘ تنزانیا‘ ساوتھ افریقہ‘ گھانا‘ سیریا لیونی‘ نائجریا‘ جیونیا‘ کولمبیا‘ ارجنٹینا‘ اور برازیل شامل ہیں۔ ان ممالک سے آمد پر اسی طر ح کاامتناع24اپریل سے نافذ ہے۔

چہارشنبہ کے روز عمان میں 1675کرونا وائرس کے نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ملک میں وباء سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد2,80,235تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متعلق اموات کی تعداد3356ہوگئی ہے۔