ہندوستان ہمہ لسانی تہذیب اور روداری پر بالی ووڈ کے اداکارہ ٹام الٹر کا بڑا بیان۔ ویڈیو

,

   

راجیہ سبھا ٹی وی کے معروف پروگرام گفتگو کے دوران بالی ووڈ کے مشہور اداکارانجہانی ٹام الٹر نے بتایا کہ ہندوستان دنیا کی عظیم جمہوریت ہونے کے ساتھ ایک ہمہ لسانی تہذیب کا گلدستہ ہے۔

https://twitter.com/Bollywoodirect/status/1167763623902449664

جہاں پر مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں مگر لسانی بنیاد پر ایک دوسرے بھید بھاؤ کی ایک مثال بھی کہیں دیکھائی نہیں دیتی۔

ٹام الٹر نے اپنی بات چیت کے دوران اسپینی زبان کا حوالہ دیا او رکہاکہ امریکی لوگ اسپین کی لسانی تہذیب کو برداشت نہیں کرتے اور یوروپ میں اسپینی زبان بولنے والوں کود شمن کی نظر سے دیکھا جاتا ہے مگر ہندوستان میں ایسا نہیں ہے۔

انہو ں نے ایک نوجوان ایرانی ڈائرکٹر سے اپنی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ممبئی میں جب مذکورہ ایرانی ڈائرکٹر میرے ساتھ فلم بنانے کی خواہش میں ملاقات کے لئے آیاتب میں نے اس سے کہاتھا کہ یہاں (ممبئی) میں ہرروز میں دس مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں سے ملاقات کرتاہوں

بعض کی زبان سمجھ آتی ہے بعض کی سمجھ نہیں آتی مگر میں نے لسانی بنیاد پر کبھی بھید بھاؤ نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہاکہ ایران کے اس ڈائرکٹر نے مجھ سے کہاتھا کہ ”ٹام میں ابھی چاندنی چوک گیاتھا‘

جہاں پر میں نے دیکھا کہ گرجا گھر‘ گردوارہ‘ مسجد اور مندر سب ایک ساتھ ہیں‘

یہ کیسے ممکن ہے‘ ہمارے ایران میں تو ایسا ہرگز ممکن نہیں ہے“۔

ٹام الٹر نے اسی حوالے سے کہاکہ یہ حقیقی خواب ہے جو ہندوستان کے قیام کے وقت دیکھا گیاتھا اور یہ خواب ہمارے لئے ضروری نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ضروری ہے اور ہندوستان کی سکیولر پہچان کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔