ہوو ۔ ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ پر پہلی کامیابی حاصل کی ہے جیسا کہ اس نے دوسرے ٹی 20 مقابلے میں انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 148/4 کا اسکور بنایا اور جوابی اننگز میں میزبان ٹیم کو 140/8 تک محدود رکھا۔ انگلش ٹیم کے لئے اوپنر بیومونٹ نے 59 رنز کی اور کپتان ہیتھر نائیٹ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرسکیں۔