ہندو مہاسبھا ارکان پر مقدمہ اہانت آمیز پمفلٹس کا شاخسانہ

   

گوالیار، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندو مہاسبھا کے بعض کارکنوں کے خلاف ایک ایف آئی آر مبینہ طور پر ایسے پمفلٹس تقسیم کرنے پر درج کیا گیا ہے جس میں گاندھی جی کے تعلق سے ’’قابل اعتراض الفاظ‘‘ شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار کی پولیس نے آج بتایا کہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ یہ پمفلٹس 14 نومبر کو شہر کے علاقہ دولت گنج میں تقسیم کئے گئے تھے ، جس میں گاندھی جی کے قاتل گوڈسے کی تعریف کی گئی ہے۔