ترواننت پورم: کیرالا حکومت نے دو آئی اے ایس عہدیداروں کے جی گوپال کرشنن اور این پرسانت کو ڈسپلین شکنی کے الزام میں معطل کر دیا۔ گوپال کرشنن کو مذہبی بنیاد پر ’’ملو ہندو افسران‘‘ کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنانے پر، اور پرسانت کو سوشل میڈیا پر ایک سینئر آئی اے ایس افسر پر تنقید کرنے کی بنا پر معطل کیا گیا ہے۔ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ چیف منسٹر پنارائی وجین نے چیف سیکرٹری سے موصولہ رپورٹ کی بنیاد پر ان افسران کی معطلی کا حکم دیا۔ گوپال کرشنن محکمہ صنعت و تجارت کے ڈائریکٹر تھے، جبکہ پرسانت محکمہ زراعت اور فلاح و بہبود میں اسپیشل سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھے۔