نئی دہلی : ہندوستان اور نیپال کے درمیان سرحدی مسئلہ پر دونو ںممالک کی فوج کل سے دہلی میں مذاکرات کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ کوآرڈینیشن بات چیت کے ساتویں ایڈیشن کی قیادت ہندوستان کے ایس ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل رشمی شکلا اور نیپال کے اے پی ایف کے دورے پر آئے انسپکٹر جنرل کر رہے ہیں۔ افواج میں6 نومبر سے نئی دہلی میں تین روزہ دو طرفہ میٹنگ ہوگی۔
کریں گی اور سرحد پار جرائم پر قابو پانے اور انٹیلی جنس معلومات کے بروقت اشتراک کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ کوآرڈینیشن مذاکرات کی قیادت ہندوستان کی سشاستر سیما بال (SSB) کے ڈائریکٹر جنرل رشمی شکلا اور نیپال کی مسلح پولیس فورس (APF) کے انسپکٹر جنرل راجو آریال کر رہے ہیں۔