اگرتلہ: ہندوستانی ریلوے نے منگل کو اگرتلہ سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ کے ذریعہ کولکاتہ کو جوڑنے والی سرحد پر کراس بارڈر کنیکٹیویٹی کے لئے نئی تعمیر شدہ ریلوے لائن پر خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ٹریک کار کو کامیابی سے چلایا۔ریلوے حکام نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ٹریک کاروں کے ہموار آپریشن نے بنگلہ دیش کے اکھورا میں اگرتلہ اور گنگا ساگر ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ایک ریلوے انجن کے ٹرائل رن کا راستہ صاف کر دیا۔ ٹریک کار کے بین الاقوامی سرحد پر زیرو لائن تک پہنچنے میں تقریباً 75 منٹ لگے ۔حکام نے کہا کہ ٹیسٹ ٹرین کے لیے تمام ضروری تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مزید کچھ دن لگیں گے ۔تاہم ایسے اشارے ملے ہیں کہ ہند-بنگلہ دیش ٹرین سروس کا افتتاح ممکنہ طور پر 9 ستمبر کوہوگا، جب دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نئی دہلی میں اکٹھے ہوں گے ۔