ہند ۔کینیڈا سفارتی کشیدتی میں مزید اضافہ

   

ٹورنٹو :کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا، کینیڈا نے ہندوستان میں ڈپلومیٹک مشنز سے درجنوں ہندوستانی عملہ کو فارغ کردیا۔ کینیڈا نے موقف اپنایا ہے کہ سفارتی عملے کی کمی کے سبب ڈپلومیٹک مشنز کو منظم کرنا مشکل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس کینیڈا میں سکھ قائد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا۔ کینیڈین وزیرآعظم نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام ہندوستانی حکومت پر عائد کیا تھا۔