کیپ ٹائون–جنوبی افریقہ اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹسٹ میچ 11جنوری سے نیو لینڈز، کیپ ٹائون میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز 1۔1سے برابر ہے۔ سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں ہندوستان نے 113 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے شاندار کم بیک کیا اور7 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔دوسری طرف نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹسٹ(کل) اتوار سے ہیگلے اوول، سنچورین میں شروع ہوگا۔