نئی دہلی: ملک بھر کے ادارے اپنے ملازمین اور طلبائکو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے آن لائن سیکھنے کے طریقہ کار کو اولیت دیتے ہیں۔آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کورسیرا پر2.34کروڑ سے زائد طلباء رجسٹرڈ ہیں اور ہندوستان5.7کروڑ اندراج کے ساتھ عالمی سطح پر دوسرا سب سے بڑا صارف ہے ۔ ہم نے 4,000 سے زیادہ کورسز کا عربی اور دوسری زبانوں سمیت ہندی میں ترجمہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا ہے ، جس سے ہندوستان میں طلبائکو ڈیجیٹل مستقبل کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے بے مثال رسائی اور مواقع فراہم ہوں گے ۔