ہنمکنڈہ میں مریضوں میں چادر اور پھلوں کی تقسیم

   

ورنگل ۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ساملا جیا پرکاش فائونڈیشن (SJP) کے زیر اہتمام ٹی پی سی سی سوشیل میڈیا سکریٹری محمد مشتاق نہال ، ہنمکنڈہ ضلع سوشیل میڈیا کو آرڈینیٹر کیتڑی دیپک ریڈی کی جانب سے مشن ہاسپٹل ہنمکنڈہ میں منعقدہ پروگرام میں رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی کی دختر ڈاکٹر نائنی سری گودا ریڈی اور وشنو وردھن ریڈی نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مریضوں میں چادر اور پھلوں کو تقسیم کیا ۔اس پروگرام میں 7ویں ڈویژن کارپوریٹر ویمولہ سرینوا س ، ضلع ہنمکنڈہ مہیلا صدر کانگریس کمیٹی بنکا سرلا ،بلاک کانگریس صدر بی سمپت یادو ،چندرا شیکھر ،ایس سی ڈپارٹمنٹ ہنمکنڈہ مہیلا صدر تالا پیلی میری ،5ویں ڈویژن مہیلا صدر گانڈلا سراونتی ،بی سجاتا ،کے سکنیا ،انیکتا ،اندرا ،سواروپا ،مانس ،سارنگم ،رمیش اور دیگر موجود تھے ۔

گیسٹ جونیئر لکچررس ضلع یونین کی تشکیل جدید
مدہول۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گیسٹ جونیئر لیکچررز یونین ضلع نرمل کی تشکیل جدید شیخ پرویز عالم گیسٹ لیکچرر کمسٹر ی اسٹیٹ ممبر کی قیادت میں یونین کی تشکیل جدید عمل میں آئی جس میں صدر ضلع نرمل وینکٹ راؤ ،سائی ناتھ نائب صدر،خازن متیام لیکچرر بوائز کالج نرمل، یس راجو جنرل سیکریٹری، سائی پریا لیڈی سیکریٹری، تلنگانہ اسٹیٹ ایگزیکیٹیو ممبر تلنگانہ نے تمام منتخب لیڈرز کومبارک باد پیش کرتے ہوئے ،متحدہ طور پر اپنے مسائل کو پیش کرنے اورگورنمنٹ جونیئر کالجس کے تحفظ اورغریب و متوسط طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے گورنمنٹ جونئیر کالجز میں داخلے دلانے کیلئے جدوجہد کرنے پر زور دیا۔