ہنمکنڈہ میں 25 اگسٹ کو جشن میلادالنبیؐ

   

سامعین میں سے دو حضرات کو قرعہ اندازی کے ذریعہ سعادت عمرہ کا ٹکٹ دیا جائیگا
ورنگل ۔ 22 اگسٹ ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا خواجہ جعفر العابدین کے بموجب مرکزی میلاد کمیٹی ہنمکنڈہ ، ورنگل کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ 25 اگست مطابق 11 ربیع الاول بروز منگل بعد نمازِ عشاء بمقام زکریا فنکشن ہال ، رائے پورہ ہنمکنڈہ میں منا یا جائیگا۔ جشنِ میلاد النبیؐ کے مو قع پر علماء کرام کے خطابات ہو نگے اور میلاد کمیٹی کی جا نب سے سا معین میں سے دو (2) حضرات کو مدینہ شریف و عمرہ کا ٹکٹ دیا جا ئیگا۔ جو بذریعہ قرعہ اندازی سے منتخب کئے جا ئینگے۔ اور جا معہ بر کا تیہ کے آٹھ (8) طلباء کو مشا ئخ و علما ء کے مقدس ہا تھو ں سے دستار حفظ ا لقرآن و سند دی جائیگی۔اس کے علا وہ ہنمکنڈہ اور ور نگل کے گورنمنٹ اور پرائیوٹ اسکو لوں کے طلباء و طا لبات کو تحریری ، تقریری ، نعتیہ مقابلے اور کو ئز میں حصہ لینے والوں کو انعامِ اول سلور میڈل اور دوم اور سوم آنے والوں کو انعا مات اور اسنا دات دیئے جائیں گے اور تمام حصہ لینے والوں کو ترغیبی اسنادات دیئے جائیں گے ۔ جلسہ کی صبح بعد نمازِ فجر دعو ت طعام لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اور 12 ربیع الا ول کو سر کا ری دوا خا نہ ایم جی ایم اور مشن ہا سپٹل کے مر یضو ں میں میو ہ جات کی تقسیم عمل میں لا ئی جا ئے گی۔اس موقع پر برکاتی محمد افضل علی شاہ نقشبندی صدر مرکزی میلاد کمیٹی ، الحاج خواجہ سراج الدین سابقہ ڈپٹی میئر گریٹر ورنگل مونسپل کارپوریشن ، سید مسعود ، مولانا تنویر رضا ، مرزا عزیز بیگ ،نعیم الدین ،محمد ضیا ، محمد مجاہد ، توصیف ، خلیق الزماں ،سید عبدالوہاب ،سید مخدوم محی الدین تلگو مقرر و دیگر موجود تھے ۔ خواتین کیلئے پردے کا نظم رہے گا ۔ واضح رہے کہ جلسہ میں شرکت کرنے والے شرکا کیلئے گاڑیوں کی پارکنگ احاطہ ذکریا فنکشن ہال ، ریلائنس پٹرول بنک ، کلاسک ہوٹل کے سامنے سے مسجد نعمانیہ رائے پورہ تک ہے ۔