ہنومان جینتی کے سے قبل سمبل پور میں فلیگ مارچ‘ انٹرنٹ مسدودی‘ سخت سکیورٹی

,

   

درایں اثناء مذکورہ ہنو مان جینتی کوارڈنیشن کمیٹی‘ جو ہرسال ہنومان جینتی مناتی ہے‘ نے جمعرات 3بجے سے 36گھنٹوں کا بند کال دیا ہے اور تمام پر زوردیاکہ وہ تہوار منائیں۔


سمبل پور۔ اڈیشہ کے تشدد زدہ سمبل پور شہر میں جمعرات کے روز سکیورٹی اہلکاروں نے فلیگ مارچ کیاجہاں پر انٹرنٹ خدمات بند اور سکیورٹی سخت کردی گئی ہے کیونکہ ضلع انتظامیہ ایک پرامن ہنومان جینتی کے لئے کمر کس لی ہے۔

ضلع کلکٹر انانیا داس‘ نارتھ سنٹرل رینج ائی جی برجیش رائے‘ ایس پی بی گنگادھر نے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ملک کر فلیگ مارچ کیا تاکہ شہریوں میں اعتماد پیدا کیاجاسکے‘ جنھوں نے 14اپریل کے روز مہا بی شوبا سنکرانتی کے موقع پر منائی جانے والی ہنومان جینتی سے قبل بائیک ریالی کے دوران چہارشنبہ کو پیش ائے تشدد کے بعد خود کو گھرکے اندر محدود کررکھا ہے۔

چہارشنبہ کے روز شہر کے ایک محلے سے مذکورہ موٹر سیکل ریالی کے گذر کے دوران دو کمیونٹیوں کے درمیان میں جھڑپ میں پولیس کے دس جوان اور بعض شہری زخمی ہوئے ہیں۔ چہارشنبہ کے روز تشدد کے واقعات اس وقت پیش ائے جب ہنومان جینتی تقریب کے دوران نکالی گئی ایک موٹر سیکل ریالی پر مبینہ پتھر اؤ کیاگیاتھا۔

بائیل ریالی اور جھنڈا استھاپانا کی رسم اڈویشہ کے مغربی شہرمیں ہنومان جینتی سے قبل ہر سال منائی جاتی ہے۔جھڑپ کے دوران بعض دوکانیں اور متعدد دوپہیوں والی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی اور بڑی تعداد میں کاروں کونقصان پہنچایاگیاہے

۔پولیس نے اب تک 26لوگوں کو گرفتار کرکے تشدد برپا کرنے کے الزام میں جیل کو بھیج دیا ہے وہیں شہر میں بعض افراد کے گھر وں سے پٹرول بم اور تلواریں ملی ہیں۔بہت سارے محلے جمعرات کے روز سنسان تھے وہیں دوکانوں کی اکثریت بند تھی۔

درایں اثناء مذکورہ ہنو مان جینتی کوارڈنیشن کمیٹی‘ جو ہرسال ہنومان جینتی مناتی ہے‘ نے جمعرات 3بجے سے 36گھنٹوں کا بند کال دیا ہے اور تمام پر زوردیاکہ وہ تہوار منائیں۔