ہنومان چالیسہ تنازعہ نونیت اور روی رانا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

   

ممبئی:ہنومان چالیسہ تنازعہ، نونیت اور روی رانا کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والے تنازعہ میں گرفتار رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور رکن اسمبلی روی رانا کی درخواست ضمانت پر آج ممبئی کی سیشن عدالت نے سماعت کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ 2 مئی کو سنایا جائے گا۔