ہنومان کی مورتی کا سرقہ

   

چھپرا: بہار کے سارن ضلع کے ریول گنج تھانہ علاقے سے مجرموں نے ایک مندر سے ہنومان جی کی اشٹ دھاتو مورتی چوری کر لی۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ سمریا گاؤں میں واقع پہاڑی بابا مٹھ کے مہنت اندرمنی داس شاستری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ ہر روز کی طرح رات کو مندر میں پوجا کرنے کے بعد وہ اپنے کمرے کو باہر سے تالا لگا کراپنے سونے کی جگہ چلے گئے تھے ۔آج صبح میں جب وہ جاگے تو انہیں مندر کی چابی نہیں ملی، جسے وہ ڈھونڈتے ہوئے مندر پہنچے تو انہیں مندر سے ہنومان جی کی اشٹ دھاتو کی مورتی غائب پائی۔ ذرائع نے بتایا کہ اشٹ دھاتو کی مورتی کی قیمت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے ، پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔