بڈا پسٹ : مشرقی یورپی ملک ہنگری یورپی یونین کی طرف سے ملنے والی امداد کے طور پر ایک بلین یورو وصول کرنے کے اپنے حق سے محروم ہو گیا ہے۔ یورپی کمیشن نے یہ فیصلہ ہنگری میں قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزیوں کے باعث کیا۔ برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفاتر سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق مشرقی یورپی ملک ہنگری میں ماضی میں کئی ایسے واقعات اور حکومتی اقدامات دیکھنے میں آئے، جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر قانون کی حکمرانی کے اصول کی خلاف ورزیوں کا سبب بنے، جو کہ یونین کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ اس سلسلے میں یورپی کمیشن نے ہنگری کی حکومت کو سال 2024ء کے آخر تک کی میعاد دے رکھی تھی کہ وہ اپنے ہاں ضروری قانونی اصلاحات متعارف کرائے۔