نئی دہلی۔ ہوائی جہاز کے ایندھن یا ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں جمعہ کو دو فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ جس کے باعث ملک بھر میں اے ٹی ایف کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان اے ٹی ایف کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔اس سال اے ٹی ایف کی قیمت میں ساتویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ پبلک سیکٹر پٹرولیم کمپنیوں کی قیمتوں کے اعلامیہ کے مطابق قومی دارالحکومت میں اے ٹی ایف کی قیمت 2,258.54 روپے فی کلو یا دو فیصد بڑھ کر 1,12,924.83 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ تاہم جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔16 مارچ کو اے ٹی ایف کی قیمتوں میں 18.3 فیصد (17,135.63 روپے فی کلو لیٹر) اضافہ کیا گیا جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔2022 کے آغاز سے اے ٹی ایف کی قیمتوں میں ہر پندرہ دن اضافہ ہوا ہے۔ یکم جنوری سے اے ٹی ایف کی قیمتوں میں 38,902.92 کلو لیٹر یا تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔