حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سال کے اس وقت کے دوران فضا میں چکن ۔ پاکس ( چیچک ) کے جراثیم ہوتے ہیں اور یہ ہر سال اس وقت کے آس پاس میں ہوتا ہے اور لوگوں کو بالخصوص بچوں کو چوکنا رہنا چاہئے اور احتیاط برتنی چاہئے ۔ اس سے متاثر ہونے پر بچوں کو بخار ہوسکتا ہے یا نہیں بھی ہوسکتا ہے لیکن ان کے جسم پر خاص کر چہرہ اور پیٹھ پر کیل ، مہاسے ہونا شروع ہوجاتے ہیں جو بعد میں پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں ۔ یہ کیل مہاسے آہستہ سے آبلہ یا چھالے بن جاتے ہیں اور پھر وہ کھرنڈ بن جاتے ہیں اور خشک ہوجاتے ہیں اور آئندہ چار پانچ دن میں نئے زخم رونما ہوتے ہیں اور اس پورے عمل کے لیے ایک ہفتہ درکار ہوسکتا ہے ۔ چکن پاکس کا انفیکشن ٹیکہ لینے والے بچوں میں بھی ہوسکتا ہے لیکن اس طرح کے بچوں کو اس کا اثر کم ہی ہوتا ہے ۔ اس لیے یہ بہتر ہے کہ بچوں کو 15 ماہ کے ہونے پر چکن پاکس کا ٹیکہ دلایا جائے اور اس کا دوسرا خوراک پہلے خوراک کے 3 تا 6 ماہ کے بعد ۔ ڈاکٹر ایس سنتوش ، ڈیولپمنٹل پیڈیسٹریشن ، حیدرآباد نے کہا کہ چکن پاکس کے لیے علاج علامتی ہے ۔ بخار کے لیے پیرا سیٹیمول دیا جاسکتا ہے اور کھجلی کے لیے لوشن ۔ ایسپرن سے کسی بھی قیمت پر گریز کرنا چاہئے ۔۔