ہولی۔شب برات کے پیش نظر سخت سیکورٹی

   

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے رنگوں کے تیوہار ہولی اور شب برات کے پرامن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ اڈیشنل چیف سکریٹری اونیش کمار اوستھی نے اتوار کی دیر رات اس سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے سینئر انتظامی و پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی اضلاع میں ہولی اور شب برات ایک ساتھ 19مارچ کو منائے جائیں گے ۔ اس لئے حساسیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہولی کا دہن سمیتی و شانتی کمیٹی کی میٹنگ جلد از جلد منعقد کرتے ہوئے موثر کاروائی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے آگ سے تحفظ کے لئے فائربریگیڈ کو مختلف مقامات پر تعینات رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی اضلاع میں ایس ڈی ایم و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مشترکہ ٹیم بناکر شراب کی دوکانوں کی چیکنگ کریں۔