ہولی اسپیشل ٹرینس

   

حیدرآباد ۔ 13۔ مارچ : (سیاست نیوز) : ہولی فیسٹیول سیزن کے دوران مسافرین کے زائد ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے مختلف مقامات کے درمیان اسپیشل ٹرینس چلائی جائیں گی ۔ چنانچہ ٹرین نمبر 07219 ( سکندرآباد ۔ گومتی نگر ) 20 مارچ کو 10-45 بجے دن سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے روز سہ پہر 3-30 بجے گومتی نگر پہنچے گی ۔ ٹرین نمبر 07220 ( گومتی نگر ۔ سکندرآباد ) ، 22 مارچ کو رات 2-30 بجے گومتی نگر سے روانہ ہوگی اور دوسرے روز 11 بجے شب سکندرآباد پہنچے گی ۔ ٹرین نمبر 07223 ( سکندرآباد ۔ سنٹرا گاچی ) 22 مارچ کو صبح 7-05 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے روز 10-30 بجے دن سنٹراگاچی پہنچے گی ۔ ٹرین نمبر 07224 ( سنٹرا گاچی ۔ سکندرآباد ) 23 مارچ کو 12-20 بجے شب سنٹرا گاچی سے روانہ ہوگی اور دوسرے روز 2-45 بجے دن سکندرآباد پہنچے گی ۔ ٹرین نمبر 07053 ( کاچی گوڑہ ۔ لال گڑھ ) 16 ، 23 اور 30 مارچ کو 9-30 بجے شب کاچی گوڑہ سے روانہ ہوگی اور دوسرے روز 1-35 بجے دن لال گڑھ پہنچے گی ۔ ٹرین نمبر 07054 ( لال گڑھ ۔ کاچی گوڑہ ) 19 ، 26 مارچ اور 2 اپریل کو شام 7-45 بجے لال گڑھ سے روانہ ہوگی اور صبح 9-30 بجے کاچی گوڑہ پہنچے گی ۔۔