اتراکھنڈ: ہولی کے تہوار کے پیش نظر ریلوے 12 مارچ (اتوار) کو ہلدوانی اتراکھنڈ کے لال کنواں سے گجرات کے راجکوٹ تک ایک خصوصی ٹرین چلائے گی۔ریلوے ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق ہولی کے تہوار پر اضافی مسافروں کی نقل و حرکت کے پیش نظر لال کنواں-راجکوٹ-لال کنواں ہولی خصوصی ٹرین 12 مارچ کو لال کنواں ریلوے اسٹیشن سے چلائی جائے گی اور 13 مارچ (پیر) کو راجکوٹ سے ایک پھیرا کیلئے چلائی جائے گی۔ٹرین نمبر 05045 لال کنواں-راجکوٹ 12 مارچ کو رات 10:10 بجے لال کنواں سے روانہ ہوگی جبکہ واپسی کے سفر میں ٹرین نمبر 05046 راجکوٹ-لال کنواں 13 مارچ کو رات 10:30 بجے راجکوٹ سے روانہ ہوگی۔اس ٹرین میں کل ملاکر 18 ڈبے ہوں گے جن میں چار جنرل سیکنڈ کلاس، چھ سلیپر کلاس، پانچ ایئر کنڈیشنڈ تھرڈ کلاس، ایک ایئر کنڈیشنڈ سیکنڈ کلاس شامل ہیں۔