ہوم گارڈز کی برخواستگی پر پرینکا گاندھی کی یو پی حکومت پر تنقید

,

   

نئی دہلی 18 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت پر 25 ہزار ہوم گارڈز کو خدمات سے علیحدہ کردینے کے فیصلے پر تنقید کی ہے اور کہا کہ یو پی حکومت نے ان کے تہوار کو متاثر کردیا ہے ۔ اترپردیش حکومت نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وہ ریاست میں 25 ہزار ہوم گارڈز کو علیحدہ کر رہی ہے کیونکہ حکومت وہ تنخواہیں ادا نہیں کرسکتیں جو سپریم کورٹ نے ادا کرنے کو کہی ہیں۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ تہوار کے دن والدین بچوں کیلئے مٹھائی ‘ کپڑے اور تحائف لاتے ہیں لیکن یو پی حکومت نے 25 ہزار خاندانوں کے تہوار کو خراب کردیا ہے ۔ انہیں یہ تیقن دینا چاہئے کہ ان کو برطرف نہیں کیا جائیگا ۔