ہوم گارڈ کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کنچن باغ میں ایک ہوم گارڈ کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 52 سالہ امین جو پیشہ سے ہوم گارڈ تھا ۔ حافظ بابا نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل اس شخص کی صحت خراب ہونے کے سبب دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جو علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ کنچن باغ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔