حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) ۔ ہاؤزنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (ہڈکو) کی جانب سے 8 مئی کو تاج دکن، حیدرآباد میں سیکشن 85 کیپیٹل گین ٹیکس استثنیٰ بانڈس کے سلسلہ میں ایک اسوسی ایٹس میٹ منعقد کی گئی، جس میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، کاسٹ اکاؤنٹنٹس، مالیاتی و سرمایہ کاری مشیران، چینل پارٹنرس، بروکنگ ہاؤسیس، کلکٹنگ بینکوں اور دیگر متعلقہ شعبوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہڈکو کی مالی مضبوطی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بانڈس کی تشہیر اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کا تیقن دیا۔ اس موقع پر سنجے کلشریشٹھ، چیرمین و منیجنگ ڈائریکٹر ہڈکو نے کہا کہ ان بانڈس کے ذریعہ حاصل ہونے والے فنڈس کو حکومت ہند کے ’’وکست بھارت 2047‘‘ وژن کے تحت شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکشن 85 کے تحت طویل مدتی سرمایہ جاتی منافع پر ٹیکس میں چھوٹ حاصل کی جاسکتی ہے، بشرطیکہ سرمایہ کار 6 ماہ کے اندر مخصوص بانڈس میں سرمایہ کاری کریں۔ فی سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپئے تک سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے جبکہ ان بانڈس کی میعاد 5 سال مقرر کی گئی ہے۔ تقریب کے دوران ہڈکو کی جانب سے حال ہی میں شروع کئے گئے اربن انویسٹ ونڈو اقدام کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کی گئیں، جس کا مقصد ملک بھر میں پائیدار اور جدید شہری بنیادی ڈھانچہ کو فروغ دینا ہے۔ پروگرام میں ڈائرکٹر فینانس دلجیت سنگھ کھتری، ریجنل چیف پی سُبھاش ریڈی اور جنرل منیجر اچل گپتا نے بھی شرکت کی۔