ہیمنت سورین کے خلاف ای ڈی کی عرضی پر 4 مارچ کو فیصلہ

   

رانچی: جھارکھنڈ میں ای ڈی کے سمن کو نہ ماننے پر سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے خلاف درج معاملے میں سی جے ایم کورٹ میں دونوں فریقوں کی سماعت مکمل ہو گئی۔ عدالت 4مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔ای ڈی نے سی جے ایم کورٹ میں شکایت نمبر 3952/2024 داخل کی ہے۔ شکایت کنندہ ای ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ای ڈی نے زمین گھوٹالہ معاملے میں ہیمنت کو 10 سمن جاری کیے تھے ، جن میں سے ہیمنت صرف دو سمن پر ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے ۔ یہ ای ڈی کے سمن کو نظر انداز کرنا ہے ۔ ہیمنت سورین 20 جنوری کو 8ویں سمن اور 31 جنوری کو 10ویں سمن میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
سماعت کے دوران ای ڈی نے دلیل دی کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے سمن کے معاملے میں ای ڈی نے دہلی کی سی جے ایم کورٹ میں شکایت درج کرائی تھی۔