ہیٹیرو کو کورونا وائرس ڈرگس متعارف کرنے کی منظوری

,

   

نئی دہلی ۔ ہیٹیرو کمپنی نے آج بتایا کہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے دوا متعارف کرنے اُس کو ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی جانب سے منظوری مل چکی ہے ۔ ڈومیسٹک فارما کمپنی گلین مارک فارما سیوٹیکلس نے بھی ہفتہ کو کورونا کی دوا متعارف کی ہے ۔ جس کا برانڈ فیبی فلو ہے ۔ یہ دوا معمولی علامتوں کیلئے استعمال کی جائے گی اور ایک گولی کی قیمت 103 روپئے مقررکی گئی ہے ۔ ہیٹیرو کی دوا کا نام
‘Covifor’

ہے ۔ ایک خوراک کی قیمت 5 تا 6 ہزار روپئے کے درمیان ہوگی ۔ اس وقت یہ دوا حیدرآباد میں واقع کمپنی کے فارمولیشن یونٹ میں تیار کی جارہی ہے ۔ یہ دوا ہاسپٹلس یا حکومت کے ذریعہ ہی دستیاب ہوگی ۔