ہیٹ ٹرک لینے کے باوجود محمد سمیع کو نہیں ملا ’’مین آف دی میچ ‘‘ایوارڈ

   

ساؤتھمپٹن۔ 23جون (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے پانچویں میچ میں ہندوستان نے افغانستان کو 11 رنوں سے ہرا دیا۔ ہندوستان کی اس جیت کے ہیرو اس کے گیند باز رہے ، جنہوں نے 224 رنز کے چھوٹے اسکور کا بھی کامیابی کیساتھ دفاع کرلیا۔ہندوستان نے افغانستان کو 11 رنز سے ہرا دیا۔ ہندوستان کی اس جیت کے ہیرو اس کے گیند باز رہے ، جنہوں نے 224 رنز کے چھوٹے اسکور کا بھی کامیابی کیساتھ دفاع کرلیا حالانکہ اس میچ میں ایک دلچسپ بات دیکھنے کو ملی ، جس نے سبھی کرکٹ مداحوں کو حیران کردیا۔یہ دلچسپ بات مین آف دی میچ ہے۔ دراصل محمد سمیع نے افغانستان کیخلاف میچ میں ہیٹ ٹرک لی ، اس کے باوجود بھی انہیں ’’مین آف دی میچ ‘‘نہیں دیا گیا بلکہ یہ ایوارڈ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو دیا گیا۔ محمد سمیع نے 9.5 اوورس میں 40 رنز دے کر 4 وکٹس لئے جبکہ بمراہ نے 10 اوورس میں 39 رنز دے کر 2 وکٹس لئے اس وجہ سے بمراہ کو ملا ایوارڈ ۔ محمد سمیع نے بھلے ہی ہیٹ ٹرک سمیت 4 وکٹیں لی ہوں ، لیکن اس میچ کا رخ بمراہ نے ہی پلٹا تھا۔